امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

پشاور(آئی این پی)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا لیکن غیرملکی بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا،امریکی خواتین بائیکرز نے ثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، پاکستانی اور غیر ملکی بائیکرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 9انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز نے حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی

کی بھی تعریف کی،9امریکی خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کرلیا، خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close