ن لیگ کو شدید دھچکا ٗ معروف لیگی رکن اسمبلی کا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑنے کا اعلان

کوٹ ادو( پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کے چوک سرور شہید سے ایم پی اے اظہر خان چانڈیو نے پارٹی چھوڑ نے کااعلان کر دیا ۔ چوک سرور شہید سے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے اظہر خان چانڈیو نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں ایک میٹنگ سے خطاب میں مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے

تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے انکے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑونگا ۔واضح رہے کہ اظہر خان چانڈیو متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close