سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی کے والد محترم انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی، تجزیہ کار اور وی لاگر رضوان رضی کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ عصر کی نماز کے بعد دربار بابا فرید الدین گنج شکر پاک پتن شریف کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ کورونا وباء سے بچاؤ کی احتیاط کے پیش نظر رضوان رضی نے اپنے احباب سے دعائے مغفرت کے لیے درخواست کی ہے۔ رضوان رضی نے ٹوئٹر پر دوست احباب کے نام پیغام میں کہا ہے کہ، “والد محترم اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ عصر کے وقت دربار بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ پاک پتن شریف کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ کرونا کے باعث احباب سے دعائے مغفرت کی استدعا ہے”۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close