شناختی کارڈز اب موبائل فون پرحاصل کریں، نادرا نےایک اور بڑی سہولت متعارف کروادی

واشنگٹن (پی این آئی) نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروادی۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈز اب موبائل فون پرحاصل کیےجا سکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 84 لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکے اہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سے ان کی ووٹنگ سہولت پر کام شروع کریں گے ۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، لیٹرلکھا گیا ہے انہیں حکم نہیں دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنے پر انہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہے واپس آ کر اسے دورکردوں گا۔گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے امید ظاہر کی کہ موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان (فنگر پرنٹ) کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close