فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد پر تشدد کرنے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل

کراچی(آئی این پی) محکمہ تعلیم نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد پر تشدد کرنے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں ، نجی اسکول فیس کی تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھتا ہے، انتظامیہ نے بچوں کے والد سے بھی بدسلوکی کی ، اسکول

مالکان کمیٹی کے طلب کرنے پر بھی حاضر نہیں ہوئے، انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی فراہم نہیں کی، اسکول انتظامیہ فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش وصول کرتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ قواعد کے مطابق اسکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔ محکمہ تعلیم نے وزیر تعلیم کی ہدایت پر نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close