کراچی(آئی این پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مشرق وسطی کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا، جمعہ کوپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کیلئے روانہ ہو گئی،پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے،بوئنگ77طیارے کے ذریعے300سے زائدمسافردمشق کیلئے روانہ ہوئے، دمشق ایئرپورٹ آمدپرپی آئی اے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ دیاگیا،پی آئی اے12پروازیں نجف،
2بغداد اور 4دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی، پی آئی ایکاخصوصی آپریشن 24ستمبر تک جاری رہیگا، پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادسے براہ راست روانہ ہوں گی،سی ای او ارشدملک نے کہا کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کیلئے پروازوں کاآپریشن شروع کیا قومی ایئرلائن زائرین کومقام مقدسہ پہنچانے میں پیش پیش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں