برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا، برطانوی ہائی کمشنر کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی)برطانیہ نے پانچ ماہ بعد پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا،پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے بہت مشکل رہے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹا

شیئرنگ سے ہی عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ برطانوی ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنا اچھی خبر ہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی مایوس کن خبر کے بعد یہ دن کی اچھی خبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close