وزیر خارجہ کا برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع پر اظہارمسرت ،اچھی خبر قراردے دیا

دوشنبے(آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے اسے اچھی خبر قراردے دیااور کہاکہ وہ برطانوی حکومت کے ممنون ہیں کہ اس نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان ٹریول کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے،برطانوی ہم منصب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی ، ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں ،پوری قوم کو

مبارکباد دیتاہوں ۔ جمعہ کو دوشنبے سے اہم ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے، پاکستان نے سائنسی بنیادوں پر اعداد و شمار پیش کیے، مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی، بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب جب پاکستان تشریف لائے تو میں نے اس معاملے پر ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور انہیں اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا، شاہ محمو دنے کہاکہ میں ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان کو

ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے ۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی، بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں