صوبائی تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر دیا بارہویں میں مجموعی طور پر 60459 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 57886 کامیاب قرار ہوئے امتحانات میں پاس ہونے کی شرخ 93 اعشاریہ دو سات رہا امتحانات میں 3806 اے ون، 4325 اے جبکہ 5696 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کرلئے۔نج

ی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق امتحانات میں 2573 امیدوار غیر حاضر رہے بارہویں میں پہلی پوزیشن جناح کالج کی عدن طارق نے 1084 نمبر لی دوسری پوزیشن سلمان جمشید جبکہ تیسری پوزیشن محمد شعیب نے حاصل کرلی۔ خیال رہے کہ میٹرک انتخابات میں تین امیدواروں نے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ‏پشاور بورڈ میں تین طلبا نے 1100 سو میں سے 1098 نمبر حاصل کرکے قومی ریکارڈ بنا دیا دو نے پشاور ماڈل سکول سے امتحان دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close