ویکسین نہ لگوانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو معطل کر دیا گیا

پیرس (پی این آئی) یورپی ملک فرانس میںکورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے 3 ہزار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے ان ہیلتھ ورکرز کو ملک میں لازمی کووڈ 19ویکسین کے حوالے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ تر معطلیاں عارضی ہیں جبکہ بہت سے ملازمین نے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

راولپنڈی میں پٹواریوں کا شدید احتجاج اورہڑتال

کلرسیداں (پی این آئی) راولپنڈی میں پٹواریوں نے زبردست احتجاج شروع کر دیا ہےجس نے شدت اختیارکر لی ہے۔راولپنڈی کے نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں کی ہڑتال ہفتہ بھر جاری رہی۔راولپنڈی ڈویژن اور اس کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران نے جمعرات کو کلرسیداں میں احتجاجی جلسہ کیا جس کی میزبانی کلرسیداں تحصیل کے صدر چوہدری تنویر نے کی جبکہ صدارت تحصیلدار کلرسیداں محمود احمد بھٹی نے کی نظامت گوجرخان کے گرداور چوہدری جمیل اختر نے کی، اجتماع میں آل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ شاہد محمود کے علاوہ ریونیو افسران منصور احمد مرزا،مسعور عباسی،ملک ثاقب ریحان،محمد خورشید عباسی،چوہدری اسد محمود،چوہدری اشفاق حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی، مہمان خصوصی انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی نے کہا کہ پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے مثبت نتائج برامد ہونا شروع ہو چکے ہیں واقعہ کے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کر لیا گیا مگر ہمارا مطالبہ تمام ملزمان کی بلاتاخیر گرفتاری ہے بصورت دیگر اس احتجاجی ہڑتال کو راولپنڈی ڈویژن میں توسیع دے دی جائے گی تشدد کے شکار نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال کو انصاف کی فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا گوجرخان کے صدر چوہدری جمیل وارثی،صدر تحصیل مری راجہ ممتاز حسین،لالہ صابر شاھد،چوہدری طاہر وڑائچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close