جنازے پر فائرنگ ، ن لیگی اہم رہنما کے2 بیٹوں سمیت 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لوئر دیر کے نواحی علاقے طور منگ درہ میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جہانزیب کے دوبیٹے بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے دوران دو فریقوں میں زمین کے

تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جاں بحق افراد میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جہانزیب کا بیٹا ملک فہداوردانش بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close