سعودی عرب سے آئے مزید کتنے مسافروں کا کورونا مثبت آگیا ہے

کراچی (پی این آئی) سعودی عرب سے آئے مزید 14 مسافروں کا کورونا مثبت آگیا ہے۔سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی پہنچے۔ائر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے، 14 مسافروں کے کورونا وائرس مثبت آنے پر

محکمہ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 4 دن کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 50 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close