سندھ ہائیکورٹ، مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلی سندھ کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کی درخواست پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت کی ہے۔ وکیل نے مقف اپنایا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے۔ مراد علی شاہ نے الیکشن میں دہری شہریت چھپائی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کرلیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں، وزیراعلی سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close