نیب افسران پر دوران انکوائری کسی ملزم یاادارے سے فون پررابطہ کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو جاوید اقبال نے نیب افسران پر دوران انکوائری کسی ملزم یاادارے سے فون پررابطہ کرنے پر پابندی عائد کر دی،تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) جاوید اقبال نے خود کو نیب افسران ظاہر کرکے بلیک میل کرنے والے گروپ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے، نیب انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے ابتک 12ملزمان کوگرفتارکیا گیا، حکام نے بتایا کہ چندعناصرخودکونیب افسرظاہرکرکے ٹیلی فون

پر رابطے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے عناصرعموما واٹس ایپ پرنیب افسران کی تصاویر لگاتے ہیں،چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب افسر انکوائری میں کسی ملزم یاادارے سے فون پررابطہ نہیں کرے گا، افسرسرکاری مراسلے سے متعلقہ شخص یا ادارے سے رابطہ کرنے کا مجاز ہوگا۔(آچ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close