الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کر دیئے، دونوں وفاقی وزرا سے جواب طلب

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹسز جاری کر د یئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے قومی ادارے الیکشن کمیشن پر الزامات پر ای سی پی نے دونوں وفاقی وزرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کر کے ان سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگ لیے ۔قبل ازیں

وفاقی وزرا کی جانب سے الزامات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں الزامات پر مبنی پیمرا کی جانب سے بھجوائے گئے ویڈیو کلپس کا جائزہ لیا گیا۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں ویڈیو کلپس کے جائزے کے بعد فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے گئے، ان نوٹسز میں الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ وفاقی وزرا سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزرا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے تو پھر الیکشن کمیشن کے پاس ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اختیار حاصل

ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close