عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، نواز شریف کا وزیراعظم پر دلچسپ انداز میں طنز

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا ان کے لوگ کہتے ہیں عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے۔ انہوں نے چینی میں ہاتھ ڈالا تو وہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے سے اوپر چلی گئی۔

بجلی میں ہاتھ ڈالا تو نو روپے یونٹ سے 22 روپے یونٹ پر سونا بن گئی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گھی میں ہاتھ ڈالا تو اسے 150 سے 350 روپے کلو سونا ہی بنا دیا۔ ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو اسے 100 روپے سے 170روپے ، کھاد میں ہاتھ ڈالا تو2200 کی بوری کو سات ہزار روپے کرکے اسے بھی سونا بنادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close