پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی ا ین پی ) پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، فلائٹس اے ٹی آر طیاروں پر پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہونگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کریگی۔ یکم اکتوبر کو لاہور سے پرواز کے 648 صبح 11 بجکر 40 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی۔ پروازیں اے ٹی آر طیاروں سے پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔

پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔۔۔۔

عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔ شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی اداکار عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close