فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے والد پر تشدد

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں ایک نجی اسکول کی انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے سامنے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔ بچے کے والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم اسکول کا دورہ کرنے پہنچی تو اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔۔۔۔

اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کا مطالبہ کر دیا گیا

میرپور (آئی این پی) انصاف ٹریڈ ونگ سٹی میرپور کے صدر راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے بجائے جمعتہ المبارک کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ تاجر مزید نقصان سے بچ سکیں۔ کرونا پابندیوں میں نرمی کرنے پر حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں نرمی دینے پر معیشت بہتر ہو گی، اور ملک کیساتھ تاجروں کا پہیہ بھی چلے گا،ہفتے میں3 دن لاک ڈائون کی وجہ سے تاجروں کا کافی نقصان ہو رہا تھا،اب ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کی جائے تاکہ تاجروں کا کاروبار مزید نقصان نہ ہو ۔ کیونکہ جمعتہ المبارک کو اکثر تاجر دوکانیں بند کرتے ہیںاور نماز جمعہ ادا کرتے ہیں اگر اتوار کی چھٹی کے بجائے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار راجہ خالد محمود خان صدر انصاف ٹریڈ ونگ سٹی میرپورنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قاضی ارشد ، فیاض بٹ ، سہیل شجاع مجاہد ، چوہدری شوکت ، افتخار کھوکھر ، نواز ریتال ، چوہدری خالد آف نانگی ، پاپا پرویز ، راجہ اشتیاق ، چوہدری محمد اقبال ، حاجی یونس ، حاجی صابر ، حاجی حبیب ، راجہ جمیل ، راجہ اشتیاق ، مقرب جمیل ، فاروق عرف بلبو، راجہ الطاف ، چوہدری یونس،قیصر جنجوعہ ، چوہدری ارشدودیگر بھی موجود تھے۔ راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ کرونا کی وباء کے دوران تاجر برادری ہی بڑے نقصانات اُٹھا چکی ہے ۔ ہمارا شروع دن سے مطالبہ تھا کہ لاک ڈائون کی بجائے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرویا جائے، ہم حکومت آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کرتے ہیں ،جنہوں نے ہمارے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کرونا پابندیوں میں نرمی کی،اور اب ہفتے میں چھ دن رات دس بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہو گی، کرونا وبا سے بچنے کا واحد حل ویکسینشن ہے، تاجر اور شہری ویکسینشن لگوائیں،اور اس وبا کو بھگائیںانہوں نے حکومت آزادکشمیر ، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اتوار کی چھٹی کے بجائے جمعتہ المبارک کو لاک ڈاؤن کیا جائے تاکہ تاجر مزید نقصان سے بچ سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close