قوم اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کریگی، عثمان بزدار کا بیان

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن نے کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصر ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو ہر موقع پر تنہا چھوڑا ہے، حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے

باعث کورونا وبا پر اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ فلاپ رہی، بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصر صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، ان لوگوں کا دوغلہ پن قوم دیکھ چکی ہے، پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close