پاکستان نے افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی سلامتی کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ عالمی برادری ماضی سے سبق سیکھے اور جنگ زدہ ملک میں دیر پا امن کے قیام کیلئے افغانوں کی مدد کرے۔گذشتہ روزمشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے ماضی کی طرح اِس بار بھی افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔ انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی نہیں چلے گی۔مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ انتظار کرو اور دیکھو کا بنیادی مطلب تباہی لیا جاسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ اور خطے کی سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے جو صرف یہاں تک محدود نہیں رہیں گے۔مہاجرین کے متعلق مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان مالی وجوہات سمیت کئی وجوہات کے باعث مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم اس وقت مزید کسی پناہ گزین کو قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ امریکا کو پاکستان کے مشورے پر توجہ دینا ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں