اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب این سی او سی ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا
ہے کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے30ستمبر سے فضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔ ویکسی نیشن کرانیوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں