نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ، پروازوں کیلئے اجازت طلب

کراچی(آئی این پی ) نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرکے افغانستان کی ایئرلائنز آریانااور کام ائیر کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ہوا ، اافغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے سول ایوی ایشن کو خط لکھا ، جس میں افغانستان کی ایئرلائنز آریانااور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close