طالبان کو تنہا کرنے سے معاشی تباہی ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نئی حقیقت کو قبول کر ے ،معاشی تباہی سے بچنے کے لیے طالبان کی مدد کریں،ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے دیا جائے طالبان حکام کو تنہا کرنے سے معاشی تباہی، انارکی اور افراتفری پیدا ہوگی، اگر طالبان مثبت باتیں کہہ رہے ہیں تو انہیں اسی سمت میں جھکائیں، کونے میں نہ دھکیلیں۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا وزیر خارجہ نے کہا کہ

برطانیہ اور مغربی اتحادی ممالک کوئی سیاسی شرائط کے بغیر امداد کی فراہمی میں مدد کریں، نئی حقیقت کو قبول کریں اور ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے مستقبل کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکام کو تنہا کرنے سے معاشی تباہی، انارکی اور افراتفری پیدا ہوگی، اگر طالبان مثبت باتیں کہہ رہے ہیں تو انہیں اسی سمت میں جھکائیں، کونے میں نہ دھکیلیں۔ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کو لینے کو تیار نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی کئی دہائیوں سے جاری تنازعات سے کئی لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت مکمل طور پر بین الاقوامی عطیات پر انحصار کر رہا ہے ، جو طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اچانک رک گیا ہے۔ اس وقت

افغانستان کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، بشمول جنگ زدہ ملک میں خوراک اور طبی سامان بھیجنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں