پاکستان افغان مہاجرین کو لینے کیلئے کیوں تیار ہیں؟ وزیر خارجہ شاہ محمود کا دوٹوک اور واضح اعلان

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کو لینے کو تیار نہیں کیونکہ ہم پہلے ہی کئی دہائیوں سے جاری تنازعات سے کئی لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت مکمل طور پر بین الاقوامی عطیات پر انحصار کر رہا ہے ، جو طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اچانک رک گیا ہے۔ اس وقت افغانستان کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کو تنہا کرنے سے معاشی تباہی، انارکی اور افراتفری پیدا ہوگی، اگر طالبان مثبت باتیں کہہ رہے ہیں تو انہیں اسی سمت میں جھکائیں، برطانیہ نئی حقیقت کو قبول کریں اور معاشی تباہی سے بچنے کے لیے طالبان کی مدد کریں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ اور مغربی اتحادی ممالک کوئی سیاسی شرائط کے بغیر امداد کی فراہمی میں مدد کریں، نئی حقیقت کو قبول کریں اور ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close