نواز شریف کی پاکستان واپسیی

نواز شریف کی پی ٹی آئی کے دو اہم رہنمائوں کی نااہلی کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ روز لندن میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف نے کچھ لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں سے ایک نے سوال کیا کہ بحران کیسے پیدا ہو گا۔جس پر نوازشریف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن دو رہنمائوں کو نااہل قرار دے گا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نااہل کر دے گا،اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ نوازشریف کو کس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کو نااہل کر دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close