راکا پوشی پر 5 روز سے پھنسے 3 کوہ پیماوں کو ریسکیو کر لیا گیا

گلگت(آئی این پی ) گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی کی چوٹی پر کئی روز سے پھنسے ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی کوہ پیماوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ کے راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماوں کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے ریسکیو کیا اور انہیں گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان کے مطابق چیک ری پبلک کے دو اور پاکستان کا ایک کوہ پیما 6900 میٹر بلندی پر5 روز سے پھنسے ہوئے تھے جنہیں اب ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے پانچ روز سے پھنسے ان کوہ پیماں کو ریسکیو کرنے کیلئے کئی دن سے کو ششیں جاری تھی لیکن موسم خراب ہونے کے باعث اس کام میں تاخیر ہوئی اور بدھ کو اس ریسکیو مشن میں کامیابی مل گئی۔ چند روز قبل راکاپوشی سر کرنے والے ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی کوہ پیما پہاڑ پر پھنس گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنراور انتظامیہ مسلسل ان کوہ پیماں سے رابطے میں تھے ، خراب موسم کے باعث 6900 میٹر کی بلندی تک ہیلی کاپٹر کا پہنچا مشکل تھا۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ کوہ پیماں کو کچھ نیچے تک آنے کے لیے کہا گیاتھا جبکہ کوہ پیماں کو ریسکیو کرنے کے لیے زمینی کوشش بھی کی جا رہی تھی ۔ اس سے قبل ڈی سی نگر کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے۔ پاکستانی کو پیما واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے ان 2 کوہ پیماں کے ساتھ 8 ستمبر کی شام راکا پوشی کو سر کیاتھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close