گوجرانوالہ (پی این آئی) گوجرانوالہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں دوبارہ گنتی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے درخواست کی گئی تھی لیکن دوبارہ گنتی میں بھی مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو شکست دیدی۔گوجرانوالہ میں الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے وارڈ نمبر 8 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں رشید کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی،
دوبارہ گنتی میں دونوں جماعتوں کے مزید ووٹ مسترد کر دیئے گئے، دوبارہ گتنی میں بھی ن لیگ کے ملک کامران کامیاب ہو گئے۔دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار 5 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ پہلے دو ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 697 ووٹ اور تحریک انصاف کے ہمایوں رشید نے 692 ووٹ حاصل کیے، دوباہ گتنی کے بعد الیکشن کمیشن نے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں