حوالہ ہنڈی کیس، ایف آئی اے نے باپ بیٹا گرفتار کر لیے

کراچی (پی این آئی) کرنسی کے حوالے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے مسلسل متحرک ہیں۔ اس ضمن میں ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ سے زائد

پاکستانی روپے، 34300 امریکی ڈالر، 200 یورو، طلائی زیوارات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان گھر سے حوالہ ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان محمد یاسین ولد ولی محمد اور یاسر ولد محمد یاسین کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close