قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل منظور کر لیا

اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل منظور کر لیا جبکہ یکساں قومی نصاب سے متعلق بریفنگ موخر کر دی، کمیٹی نے اسلام آباد کے سکولوں میں داخلے کے مسئلے کا ہر اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کر لیا۔منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین کمیٹی میاں نجیب الدین اویسی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا جائزہ لیا گیا

، وزارت تعلیم حکام نے کمیٹی کو بل سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعدکمیٹی نے بل کی منظوری دے دی، اجلاس میں یکساں قومی نصاب سے متعلق بریفنگ دی جانی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل مریم چغتائی اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں، ارکان کمیٹی نے مریم چغتائی کی جانب سے اجلاس میں نہ آنے کے بارے میں کمیٹی کو پیشگی اطلاع نہ دیئے جانے پربرہمی کا اظہار کیا ، کمیٹی نے یکساں قومی نصاب سے متعلق بریفنگ موخر کردی ، رکن کمیٹی مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ آج کا ایجنڈا صرف یکساں قومی نصاب پر تھا، مریم چغتائی کو کمیٹی کے چیئرمین کو لکھنا چاہیئے تھا کہ میں نہیں آسکتی ، ان کو کمیٹی کو بتانا چاہیئے تھا ، جس کو بلایا جائے اس کو آنا ہے جس کونہیں آنا تو پہلے بتانا چاہیئے، اجلاس میں فیڈرل ڈائیریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ( ایف ای

ڈی )سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف ای ڈی کے ماتحت 424تعلیمی ادارے ہیں،کمیٹی نے اسلام آباد کے سکولوں میں داخلے کے مسئلے کا ہر اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔( ع ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close