مہنگائی اور ڈالر میں ریس جاری ہے، حکومت غائب ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے اے این پی کے سینئر رہنما ایمل ولی خان کی ملاقات، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کی ملاقات عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے سینئر رہنما ایمل ولی خان نے اپوزیشن لیڈر کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنمائوں

نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈالر 169روپے ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی تباہی مچائی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، مہنگائی اور ڈالر میں ریس جاری ہے، حکومت غائب ہے، شہباز شریف نے کہا کہ اے این پی، اس کے قائدین اور کارکنوں نے تاریخی سیاسی جدوجہد کی اور عظیم قربانیاں دی ہیں، دونوں قائدین نے باہمی مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close