کرونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق تمام صوبوں میں ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کرونا پابندیوں مین نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی نے مختلف اضلاع میں کرونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن نصف حاضری کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ مزید فیصلے صورت حال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیے جائیں گے، منتخب شہروں کے

علاوہ ملک بھرمیں 2سیف ڈے جمعہ اور اتوار ہوں گے، باقی شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے،نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں مارکیٹیں10بجے تک کھلیں گی جبکہ متاثرہ شہروں میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی، متاثرہ شہروں کے علاوہ12بجے تک انڈور،آئوٹ ڈورکھانیکی اجازت جبکہ ان ڈورکھانیکی اجازت ویکسین شدہ صرف 50فیصد افراد کو ہوگی،این سی او سی کے مطابق متاثرہ شہروں میں آئوٹ ڈورکھانیکی اجازت رات 12تک ہوگی جبکہ انڈوزپر پابندی برقرار رہے گی، ٹیک اوے کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہوگی،تقریبات کے حوالے سے این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ویکسین لگوانے والے دس سو افراد ان ڈور شادی و دیگر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے جبکہ آئوٹ ڈور میں400افراد کو شرکت کی

اجازت ہوگی، وبا سے متاثرہ شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی اور چار سو مہمانوں کے ساتھ صرف آئوٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی،این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں دفاترمیں مکمل حاضری اور معمول کے اوقاتِ کار ہوں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں دفاترمیں حاضری50فیصد رہے گی، نوٹی فکیشن کے مطابق سینما گھر بند رہیں گے جبکہ مزارات ، درگاہیں کھولنے کا اختیار صوبائی حکومتیں صورت حال کا جائزہ لے کر کریں گی،نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ شہروں میں مزارات بند رہیں گے، کراٹے، باکسنگ،کبڈی، واٹرسپورٹس پر پابندی برقرار رہے گی، ویکسینیٹڈ افراد کو جمز جانے کی اجازت ہوگی، ریل گاڑیاں 70فیصدمسافروں کیساتھ چلیں گی، اندرونِ ملک پروازوں میں کھانے کی سروس بند رہے گی، پارکس، واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پول پچاس فیصد کی شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی،نوٹی فکیشن کے مطابق پورے ملک میں گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں پر ماسک کے لازمی استعمال کی پابندیبرقرار رہے گی،این سی اوسی نے 6اضلاع میں پابندیاں برقراررکھنے کافیصلہ کیا، جس علاقوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی ان میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات، بنوں میں بابندیاں برقرار رہیں گی، جن کا اطلاق 16سے 22ستمبر تک ہوگا، مذکورہ اضلاع کے حوالے سے 21ستمبر کو اجلاس ہوگا جس میں صورت حال دیکھنے کے بعد پابندیاں برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close