وزیراعظم عمران خان کے ساتھ باہمی مشاورت سے نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، پرویزالٰہی

لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہیسے مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں رائے شیر علی، میاں عمران آصف، راجہ جہانگیر عمان، رائے گل شیر، محمد کامران اور میاں محمد ندیم شامل تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہرین ملک آدم بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی

میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن پاکستان سمیت دوست ممالک کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوکل باڈی عوام کو ان کی دہلیز پر فوری سہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے، یہ نظام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات پیش کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ کی مشترکہ کاوشوں سے نظام میں بہتری لانے کیلئے سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے۔ چودھری پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماں کے عہدوں کا اعلان کرتے انہیں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر رائے شیر علی صدر یو اے ای مسلم لیگ نے چودھری پرویزالہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلی پنجاب آپ کا دور بہترین تھا،

آپ کے دور میں بلدیاتی ادارے خود مختار تھے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل ہو رہے تھے اور پوربے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں