اب شہری گھر بیٹھ کر سرکاری محکموں کی فیس اور ٹیکس اداکریں، سرکاری سطح پر نئی ایپ متعارف کرا دی گئی

لاہور (پی این آئی)اب شہری گھر بیٹھ کر سرکاری محکموں کی فیس اور ٹیکس اداکر سکیں گے، حکومت نے ایک کلک سے 20 سرکاری محکموں کی خدمات سے مستفید ہونے کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شہری ای پے کے ذریعے گھر بیٹھے 20 سے زائد سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں ،عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرشہریوں کو 20سےزائدخدمات کی ایک کلک پر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں اور 55لاکھ سےزائدشہری ای پے کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دی جا رہی ہیں، ملتان،پنڈی، فیصل آباد،گوجرانوالہ میں ٹریفک چالان بھی اداہوسکتا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن فیس کیلئے ای پے کے تحت سہولت دی ہے۔انھوں نے مزید کہا محکمہ آبپاشی میں ای آبیانہ سسٹم شروع کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ای آبیانہ کا آغاز خانیوال،لیہ،قصور ،شیخوپورہ سے کیا گیا ، پنجاب ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانی،نوجوانوں کیلئے روزگارفراہمی حکومت کی ترجیح ہے، سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے، آٹومیشن کی وجہ سے عوام کو سرکاری محکموں کے چکر نہیں لگاناپڑتے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آبیانہ کی ادائیگی بھی آن لائن کردی گئی ہے جس کے ذریعے کسان محکمہ آبپاشی کو آبیانہ کی ادائیگی بھی ای پے کے ذریعے کرسکتے ہیں، صوبہ پنجاب ڈیجیٹل ترقی کےدور میں داخل ہوچکا ہے، ہماری حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close