نور مقدم کیس، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں، عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گھریلو ملازمین کی ضمانتیں مسترد کردیں۔نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نور ربانی نے کی اور ملزم مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں مسترد کردیں۔

ملزموں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔اس کے علاوہ عدالت نے مرکزی ملزم اور اس کے والدین کے خلاف ایک اور مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی۔ تھراپی ورکس کے مالک ظاہر ظہور نے 22 اے کے تحت مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close