بدھ کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )برصغیر کےروحانی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے عرس کے موقع پر کل ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ، وزیرخارجہ کل اختتامی تقریب کے موقع پر دعا کرائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے،

تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا تھا۔ملک میں کرونا وباء کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عرس کی تقریبات کو محدود کیا گیا ہےاور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close