وفاقی حکومت کاارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس حوالے سےوفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا جس میں کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پرفیصلہ کرے گی اس کے علاوہ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے بھی پر غورکرے گی۔وفاقی کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اورارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی،

کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی اور ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ کے اجلاس میں 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے، نادرا ممبر کی تعیناتی، قائداعظم فاونڈیشن ایکٹ 2021 کی بھی منظوری دے گی جب کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں