عمر شریف کا امریکی ویزا، حکومت نے درخواست سفارتخانے بھجوادی، شہباز گل کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجواد یئے ،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوادیے گئے ہیں ،شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شا اللہ معروف کامیڈین کو بہت

جلد ویزا جاری کردیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close