افغانستان کیلئے پروازیں، سول ایوی ایشن نے تین مختلف نوٹم جاری کر دئیے

کراچی(آئی این پی)افغانستان کی فضائی حدود کھلنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین مختلف نوٹم جاری کر د یئے ۔تفصیلات کے مطابق نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کے مطابق جاری کیاگیا ۔ کابل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرکی عدم دستیابی پرطیاروں میں فاصلہ رکھناہوگا ۔نوٹم کے مطابق کابل ائیراسپیس میں دوجہازوں کے درمیان15منٹ کافاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ افغان ائیراسپیس میں طیارے کابل میں گائیڈلائنز پرعمل درآمد لازم کر

یں ۔نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی طرح کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں۔ اکاو کے وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پرعمل لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close