آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی نے اضافی آکسیجن کی فراہمی سے معذرت کرلی

کراچی (آئی این پی )ملک میں آکسیجن فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے اپنی استعداد سے زائد آکسیجن کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ اپنے ایک خط میں کمپنی نے تحریرکیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے دونوں پلانٹ کام کر رہے ہیں، آکسیجن کی موجودہ طلب سے زائد دینا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کورونا کی بلند شرح کے وقت صوبے میں یو میہ 35 ہزارکیو بک میٹر آکسیجن کی ضرورت تھی جو اب نصف پر آچکی ہے۔حکام

کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کیسز میں کمی کا سامنا ہے اور سندھ بھرکے 683 وینٹی لیٹرز میں سے 410 خالی ہیں، 1747 آکسیجن والے بستروں میں سے 1370خالی ہیں۔حکام کے مطابق صوبیکیکئی اسپتالوں میں آکسیجن بنائی جاتی ہے اور دیگر نجی کمپنیاں بھی موجود ہیں جو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں