وفاقی حکومت نے ویکسین دے کر کوئی احسان نہیں کیا

کراچی(آئی این پی)سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بیرون ملک سے ویکسین کی امداد مل رہی تھی، انہوں نے سندھ حکومت پر کوئی احسان نہیں کیا۔ پیر کو وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں ویکسینیشن کے لیے پیسے رکھے، اسد عمر غلط بیانی نہ کریں، واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ سندھ حکومت نے

انسداد کورونا کی ایک ویکسین تک نہیں خریدی بلکہ وفاق نے 10 ارب روپے کی ویکسین سندھ کو فراہم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close