پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف ہراسانی کے مقدمے کا ڈراپ سین، خاتون نے یوٹرن لے لیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف جنسی ہراسگی کے کیس میں مقدمہ مدعیہ نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ خاتون آمنہ یعقوب نے درج کروایا تھا۔ جس میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، گھر میں گھسنے، ہوائی فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل تھیں۔مقدمہ کے اندارج کے بعد خرم لغاری نے عبوری ضمانت کروالی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close