سندھ میں پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، کون کون پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہے؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی لائرزفورم کے سینکڑوں وکلا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے ، شمولیت کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی سندھ آمد کے موقع پرکیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مصطفیٰ مہیسر کی قیادت میں وفد کی گورنرسندھ اور پنجاب سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان وزیراعظم کی سندھ آمد پرکیا جائے گا۔اس حوالے سے وکلا اور پاکستان تحریک کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے وکلا کی متوقع شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا ضلعی سطح پر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے صوبے کے وکلا کا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ کی ایک اور بڑی شخصیت کی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ، اس سلسلے میں سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف میں معاملات طے پا گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ پی پی پی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی۔حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close