چوہدری سرور کی چھٹی، نیا گورنرپنجاب کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف اللہ نیازی کو گورنر پنجاب بنانے پر غور ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی چیلنج نہیں ہے مگر پارٹی میں شکست وریخت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول تو خچر پر سوار ہوکر گھوڑ دوڑ جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہارون الرشید نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی اب مطمئن نہیں ہیں اور غور کیا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ سیف اللہ نیازی کو گورنر بنا دیا جائے۔قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمران خان سے الگ ہوکر اپنی سیاسی جماعت بنانے کے سوال کا جواب دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عمران خان سے الگ ہوکر کوئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں ؟ آپ کی الگ سیاسی جماعت کا تذکرہ ہو رہا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی جماعت والی بات درست نہیں۔ تاہم اس بات کا میں واضح اعلان کرچکا ہوں کہ اگلا الیکشن لڑوں گا۔مختلف حلقوں کے حوالے سے میرا نام لیا جا رہا ہے کہ میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا۔بہت سارے حلقوں میں ہمارے مضبوط امیدوار بھی مجھے یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں۔انہوں نے اپنے پسندیدہ حلقے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی جہاں سے بھی ٹکٹ جاری کرے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گا۔واضح رہے کہ فروی 2015ء میں چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہو نے کی تصدیق کی تھی۔چوہدری سرور نے بتایا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ ملک کو سنگین بحرانوں سے پی ٹی آئی ہی نکال سکتی ہے۔ اس سے قبل وہ ن لیگ کی حکومت میں بھی گورنر پنجاب رہے۔تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انہیں گورنر تعینات کیا گیا۔پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو گورنر پنجاب کے لیے اور بھی اہم نام سامنے آئے تھے تاہم تحریک انصاف نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے طویل نشستیں بھی ہوئیں جس میں پنجاب میں گورنر پنجاب کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پنجاب کی سیاست پر مضبوط گرفت ہونے کی وجہ سے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔ تحریک انصاف کا کہناتھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) سے سخت مقابلہ ہے اس لئے چوہدری محمد سرور کے گورنر پنجاب کے عہدے پرموجودگی کی وجہ سے پارٹی کو حوصلہ ملے گا۔ پارٹی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کیلئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے تاہم انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے طرز حکومت سے اختلاف کرتے ہوئے باقاعدہ چارج شیٹ کر کے گورنر شپ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اس کے کچھ ماہ بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close