پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ’گونیازی گو‘ کے نعرے لگا دیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا اور ”گو نیازی گو “کے نعرے لگاتے رہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ، اس دوران پارلیمنٹ میں مکمل خاموشی رہی مگر جونہی سپیکر قومی اسمبلی نےمائیک سنبھالا اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا ۔

سپیکر نے صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی ، صدر مملکت کے مائیک سنبھالنے سے قبل ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی تھی ، اپوزیشن کی جانب سے ’’گو نیازی گو‘‘ کے نعرے لگتے رہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا ذکر کر رہا ہوں ، اور آپ لوگوں کو شر شرابے کے باوجود اسے تسلیم کرنا ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close