کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پنجاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

لاہور( پی این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب میں میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا پنجاب میں پلڑا بھاری رہا۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔ صوبہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے قلعے کو بچانے میں کامیاب ہو گئی

،تحریک انصاف بھرپور انتخابی مہم کے باوجود اپنے سیاسی حریف کے قلعے میں دڑاڑ نہ ڈال سکی ،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لاہورکے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کے19وارڈزمیں سے 15میں کامیابی حاصل کر لی ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) نے9وارڈزمیں کلین سویپ جبکہ لاہورکنٹونمنٹ بورڈ میں6وارڈز میں کامیابی حاصل کی ، یہاں تین وارڈز میںپی ٹی آئی جبکہ ایک پر آزادامیدووار کامیاب ہوا۔والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر ایک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اشفاق احمد 4096ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے محمد وحید ستار 2789ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر دو میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد حنیف 4331ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد طارق صدیقی 3954ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے یہاں تحریک انصاف کے امیدوارمحمد صیام نے 3696ووٹ حاصل کئے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 3میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد شریف 5470ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے فیصل سعود بھٹی 4753ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ (ن) کے فقیر حسین 1877ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اسلم بٹ 1850ووٹ لے کر دوسر ے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 5میں (ن) لیگ کے راجہ نور سبحانی 1850ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید ضمیر احمد1838ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 6میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نعمان نعیم نے4373ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ اس وارڈمیں تحریک انصاف کے امیدوار بشارت علی 2604ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close