تحریک انصاف پاکستان کی واحد اکثریتی جماعت اور عمران خان واحد قومی رہنما ہیں، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میںکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئےوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ان

ہوں نے کہا کہ نون لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close