نور مقدم قتل کیس، اہم ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) نور مقدم قتل کیس کے اہم ملزم قاتلاکر جعفر کے والد ظاہر جعفرکی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی مظاہرے میں شریک تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مقتولہ نور مقدم کے دوستوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ، مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے

کا مطالبہ کیا۔اس موقع پرمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت پر رہائی نہ دی جائے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کچھ دیر بعد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر آج سماعت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close