سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ وفاقی حکومت نے بڑے شہروں کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا۔وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close