کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کے دوران جھگڑا، کارکنان گتھم گتھا، خواتین بھی لڑ پڑیں

ملتان (آئی این پی ) ملتان میںکنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے دوران وارڈ نمبر 4کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا، متحارب کارکنان ایک دورے الجھتے ہوئے گتھم گتھا ہو گئے۔ خواتین بھی پیچھے نہ رہیں جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی پی ٹی آئی کارکنوں کی خواتین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش پرہوئی۔ کارکنان نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ مرد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے تو خواتین بھی

پیچھے نہ رہیں، پولنگ کا عمل متاثر ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کوباہرنکال دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close