ہم نے نا انتقام کی سیاست کی ہے اور نا ہم اس پہ یقین رکھتے ہیں، سردار عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے، ہم نے نا انتقام کی سیاست کی ہے اور نا ہم اس پہ یقین رکھتے ہیں، سابق دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرکے غلط کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے، ہماری حکومت نے پولیس، انتظامیہ اور دیگر

اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا ہے اور ہر ادارے اور محکمے کو سرکاری امور کی انجام دہی میں آزادی دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے،3 سال میں ہم نے میں پائیدار اور یکساں ڈویلپمنٹ پر توجہ دی ہے اور رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکی ہے، ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے، نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ ہم نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے، اللہ

تعالی نے خدمت خلق کا جو موقع ہمیں عطا کیا ہے ہم اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close